جنگ کے سائے

آج کل وطن عزیز پر جنگ کے سائے ایسے منڈلا رہے ہیں جیسے کہ مردہ جانور پر گدھ منڈلاتے ہیں، دن بھر لوگوں کے تبصرے اور خوش فہمیاں سنتے سنتے تھک جاتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ میرے ہم وطن اور شاید سرحد کے اس پار بھی، پتہ نہیں لوگ جنگ کو کیا سمجھتے ہیں، جنگ چھڑنے کا زکر ایسے کرتے ہیں جیسے پاک بھارت کرکٹ میچ کا زکر کر رہے ہوں اور پھر کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں کہ جو کہتے ہیں ًًنہ جی پاکستان کو تو فوراً سے پہلے ایٹم بم چلا دینا چائیےًً، شاید اس قماش کے لوگ سرحد کے اس پار بھی ہوں، ایسے تمام لوگ پتہ نہیں ایٹم بم کو دیوالی یا شب برات کا بٹاخہ کیوں سمجھتے ہیں!۔
اور پھر ہمارے خطے کا میڈیا، گویا ماچس کی تیلی ہے، اب تو میں نے ٹی وی دیکھنا ہی چھوڑ دیا!۔ آپ بھائی، بزرگ بھی یہ آزمائیں، میرے خیال میں کافی سکون ہو جائے گا!۔

-000-

اس تحریر کو شئیر کریں
صلہ عمر سوشل میڈیا
صلہ عمر پر دوسری تحاریر